گلوکار ملکو کا اپنا پرفیوم برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

جلد مردوں اور خواتین کے لیے اپنے پرفیوم برانڈز متعارف کرائیں گے
لاہور(شوبز ڈیسک) نامور گلوکار ملکو نے موسیقی کے میدان میں کامیابیوں کے بعد کاروباری دنیا میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا، وہ جلد مردوں اور خواتین کے لیے اپنے پرفیوم برانڈز متعارف کرائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ گلوکار ملکو کی جانب سے مردوں اور خواتین کے لیے مختلف خوشبوئوں پر مشتمل پرفیوم برانڈز متعارف کرائے جائیں گے۔ ان میں ایک پرفیوم کا نام ان کے مشہور زمانہ گانے نک دا کوکا کی مناسبت سے کوکا رکھا گیا ہے۔ ملکو اس سلسلے میں جلد باقاعدہ لانچنگ تقریب کا انعقاد کریں گے جس میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کریں گی۔