فیصل آباد:سسرالیوں نے شیر خوار بچہ چھین کر خاتون کو گھر سے نکال دیا،

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد میں دکھی ماں کی درخواست پر ایس ایچ او ویمن انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 روزہ شیر خوار بچے کو بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دیاپولیس ترجمان کے مطابق خاتون مسکان نے درخواست دی کہ گھریلو ناچاقی کے باعث اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر اس سے شیر خوار بچہ چھین لیا اور اسے گھر سے نکال دیا۔ایس ایچ او ویمن مدیحہ ارشاد نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 روزہ شیر خوار اویس کو بازیاب کرایا اور والدہ کے حوالے کر دیا۔بچے کی بازیابی پر والدہ نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔سی پی او فیصل آباد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔