کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

کراچی(آئی این پی )کراچی میں نیو کراچی صنعتی ایریا کی کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔مقتولہ کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر سرفراز موبائل فون قسطوں پر دینے کا کاروبار کرتا ہے، پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں شوہر کے مطابق وہ کاروبار کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، رات پونے 9 بجے واپس آیا تو بیوی کو خون میں لت پت پایا۔شوہر کے مطابق سویرا گھر میں اوندھے منہ پڑی تھی، پلٹ کر دیکھا تو اس کا گلا کٹا ہوا تھا