لاہور:14 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد

لاش باغبانپورہ کے علاقے شاہ گوہرپیر دربار قبرستان سے ملی ، مردہ خانہ منتقل کردیا گیا
 لاہور(آئی این پی )لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 14 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ترجمان ایدھی کے مطابق 14 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی۔پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کر رہی ہیں۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔