نرسوں کو سعودی عرب بھجوانے کا سکینڈل، دو ملزمان کو 41 سال قید

 غلام ذوالفقار علی اور غلام فرید کو جرائم ثابت ہونے پر92 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی کی عدالت نے نرسوں کو جعلی تجربہ سرٹیفکیٹس پر سعودی عرب بھجوانے کے اسکینڈل میں ملوث دوملزمان کو41سال قید اور92لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔اسپیشل جج سینٹرل عبدالرحمن محمد عارف نے جعلی دستاویزات پرنرسوں کوبیرونِ ملک بھیجنے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے دھوکہ دہی، فراڈ اور نوسر بازی کے جرائم ثابت ہونے پر ملزمان غلام ذوالفقار علی اور غلام فرید کو 41 سال قید اور 92 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزمان غلام ذوالفقار علی اور غلام فرید کے خلاف تھانہ اینٹی کریشن ایف آئی اے میں مقدمہ درج تھا۔