ہزاروں نرسوں نے کام کے بڑھتے دبائو، کم اجرت اور نئی بھرتیوں میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا
نیویارک(آئی این پی )امریکی شہر نیویارک کے اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہزاروں نرسز نے کام کے بڑھتے دبائو، کم اجرت اور نئی بھرتیوں میں ناکامی کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مزید نرسز بھرتی کی جائیں تاکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق نیویارک کے اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کے باعث موجودہ عملے پر کام کا غیر معمولی دبائو بڑھ گیا ہے، جس پر نرسز نے بھرپور احتجاج کیا۔