نرسوں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میںنرسوں کا عالمی دن(آج) 12 مئی کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھرمیں خصوصی پروگرامز، سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ اس موقع پرمقررین ڈاکٹرز نرسوں کے حقوق اور ان کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو سراہیں گے اس روز الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کرینگے۔