لیبیا بھجوانے والے2 انسانی سمگلروں کو 33 سال قید کا حکم

سپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے دونوں سمگلروں پر18، 18 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
گوجرانوالہ(پبلک نیوز)   گوجرانوالہ میں سپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو لیبیا میں قید کر کے اس پر تشدد کرنے اور پھر اسے لاپتہ کرنے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو 33، 33 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزموں پر 18، 18 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔  ملزمان نے گزشتہ سال نوید نامی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دے کر لیبیا بھجوایا تھا۔ ملزموں نے نوید کو یورپ بھیجنے کے لیے اس کے گھر والوں سے 32 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔