کوشش ہوگی لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے، جنید اکبر

لانگ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی ، ہم اس معاملے میں بااختیار ہیں
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے لیکن ہم اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں کہ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق ہم نے میٹنگ بلائی ایم این ایز سے مشورہ کیا، سب سے مشورہ کیا ، لوگوں سے بھی رائے لی تھی، اکثریت کی رائے تھی کہ لانگ مارچ کو آگے لے جایا جائے، ہمارا مقصد اسلام آباد پر قبضہ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے، ہم نے محمود خان اچکزئی اور مولانا صاحب کو اعتماد میں لینا تھا، محمود اچکزئی پہلے متفق نہیں تھے، پھر ان کو راضی کیا گیا۔صدر پی ٹی آئی کے پی کا کہنا تھا کہ جب مارچ کیلئینکلے کے بغیر ہی ہمارا پیغام حکومت کو مل گیا تو ہمارے نکلنے کا کیا مقصد؟، جب ہمارے نکلے بغیر مقصد پورا ہو رہا ہے تو پھر ہم کیوں نکلیں؟ وفاقی وزرا کو میں سنجیدہ نہیں لیتا، ہماری تیاری نہیں تھی تو پھر وفاقی حکومت نے اتنی تیاری کیوں کی؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس تعینات، فوج اور رینجرز کو طلب کیا ،دنیا کی تاریخ میں ایسی تیاری نہیں کی گئی جتنی اس دفعہ وفاقی حکومت نے کی، ہماری تو لانگ مارچ کی بھر پور تیاری تھی ،