ایمرجنسی لگے یا گورنرراج ، حکومت لانگ مارچ نہیں کرنے دیگی، پی ٹی آئی کو بعد میں بھی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی۔ ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ ریلیف کا بھی طریقہ ہوتا ہے دھمکیوں سے ریلیف نہیں دی جاتی، دھمکی آمیز گفتگو اگر کسی وزیر نے بھی کی ہے تو وہ بھی غلط ہے، اگر حکومت نے کی ہے تو وہ بھی غلط ہے، لیکن لانگ مارچ کی ایک حد ہوگی، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہوگا، حکومت لانگ مارچ نہیں کرنے دے گی، 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخوا کی حکومت ختم ہوجائے گی، چاہے ایمرجنسی لگے یا گورنرراج لگے،لیکن اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔میرا خیال ہے کہ اس کے بعد بھی پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔