یک طرفہ محبت دیمک کی طرح انسان کو کھاجاتی ہے،جویریہ

 عورتوں میں بار بار محبت کرنے کی جرات نہیں ہوتی ،جب کہ مرد دوسری یا تیسری محبت کی خاطر اپنی 30 سالہ شادی تک توڑ دیتے ہیں
لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ایک مرد کا ساتھ عورت کو کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہو سکتی ہے اور یہ کہ عورتیں بھی متعدد بار محبت کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سماج میں عام طور پر مرد بار بار محبت کرتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں کہ عورتیں دوبارہ محبت نہیں کرتیں۔ان کے مطابق عورتوں میں بار بار محبت کرنے کی جرئت نہیں ہوتی جب کہ مرد دوسری یا تیسری محبت کی خاطر اپنی 30 سالہ شادی تک توڑ دیتے ہیں۔