سندھ میں ہزاروں من سرکاری گندم کو دیمک لگ گئی،ضائع ہونے کا خدشہ

 سرکاری گوداموں میں گنجائش کم ہونے کے باعث  گندم کھلے آسمان کے نیچے رکھی گئی تھی جسے اب دیمک لگ چکی ہے

 کراچی (آئی این پی )سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں سرکاری گوداموں کے باہر رکھی گندم کو دیمک لگ گئی ،ہزاروں من اناج ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا  ۔ میڈیارپورٹ کے  مطابق سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں سرکاری گوداموں سے باہر پڑی گندم کو دیمک لگ گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں من گندم ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے گزشتہ سال عمر کوٹ ضلع میں گندم کی خریداری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار بوری خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا جس کا 75 فیصد حاصل بھی کر لیا گیا تھا۔تاہم سرکاری گوداموں میں گنجائش کم ہونے کے باعث ہزاروں من گندم کھلے آسمان کے نیچے رکھی گئی جسے اب دیمک لگ چکی ہے۔محکمہ خوراک حکام کی جانب سے اس گندم کو محفوظ بنانے کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں