ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے

روبوٹس نہیں اداکار ،یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس، میک اپ کیا ہوا تھا
 انسان کی طرح سانس ، پلکیں جھپک ر ہے تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے
تہران (آئی  این پی)ایران میں کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 منعقد کیا گئی جس میں ایڈوانس ہیومنائیڈ روبوٹس   کے نام سے دو روبوٹ پیش کیے گئے لیکن بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ وہ روبوٹس نہیں بلکہ اداکار تھے۔ یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس زیب تن اور میک اپ کیا ہوا تھا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح تھا کہ "روبوٹس" انسان کی طرح سانس لے رہے تھے، پلکیں جھپک رہی تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے جو مشینوں میں ممکن نہیں ہوتا۔تاہم یہ روبوٹس کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیش کش نہیں تھے بلکہ ایک نجی کمپنی کی مارکیٹنگ یا تشہیری پرفارمنس تھی