قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں رضوان نے کہا کہ وہ ہمیشہ نئے چیلنجز کو پسند کرتے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اپنے لیے ایک مشکل اور دلچسپ موقع منتخب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی کھیلنے کا انداز دیکھا ہے اور یہ بہت چیلنجنگ کھلاڑی ہیں، جن کا کھیلنے کا انداز انہیں پسند ہے۔ رضوان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی دنیا کی کوئی بھی چیز دیکھنے سے نہیں گھبراتے اور جو بھی فیصلہ کریں، اسے پورا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر 30 ستمبر 2025 کو بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی کو معطل کیا تھا، مگر بعد میں گزشتہ ہفتے کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ رضوان کی یہ شرکت ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے پاکستانی کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔