پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم راولپنڈی نے اپنی ریٹینشن لسٹ کا اعلان کر دیا ہے، جو لیگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم بن چکی ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری: محمد رضوان کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری: انگلینڈ کے سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری: زمان خان کو 1 کروڑ 12 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔
سلور کیٹیگری: یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 فروری کو سابقہ فرنچائز ملتان سلطانز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں ولی ٹیکنالوجیز نے خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا تھا۔یہ ریٹینشنز ٹیم کے مرکزی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور آئندہ سیزن میں مضبوط اسکواڈ بنانے کی کوشش کے تحت کی گئی ہیں۔