بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کے کھلاڑی جمیز وینس نے میلبورن اسٹارز کے بالر جوئل پیرس کی گیند پر زوردار شارٹ مارا، جو بگلے کو لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ بدقسمت واقعہ میچ کے دوران پیش آیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے بگلے کو میدان سے ہٹایا۔جمیز وینس نے 44 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔یہ واقعہ 1983 کے مشہور بیس بال واقعے کی یاد تازہ کرتا ہے جب نیویارک یانکیز کے کھلاڑی ڈیو ون فیلڈ کی وارم اپ تھرو سے ایک سیگل ہلاک ہوگیا تھا، جس کے باعث انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور جانوروں کے ساتھ ظلم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔