پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ، ورلڈکپ قریب ہے،کپتان جنوبی افریقہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا  کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہیکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کیبعد معلوم ہوگا پہلیٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنیکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملے گی۔