دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 58رنز کا ہدف دیا‘جنوبی افریقہ نے بغیر نقصان پورا کرلیا
کیپ ٹائون(مانیٹرنگ ڈیسک)کیپ ٹائون ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔ فالو آن کے بعد پاکستان کی ٹیم نے 478 رنز سکور کرتے ہوئے 58 رنز کا ہدف دیا تھا۔چوتھے روز شان مسعود اور خرم شہزاد نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، 235 کے مجموعی سکور پر خرم شہزاد 18 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔بعد ازاں محمد رضوان 41، سلمان آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پوری ٹیم 478 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور کیشور مہاراج نے 3، 3 جبکہ مارکو جانسن نے 2 اور کیوینا مپاخا نے 1 وکٹ حاصل کی۔58 رنز کے تعاقب میں پروٹیز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔