آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

 ڈبلن  (سپورٹس ڈیسک):آئرلینڈ اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دی ولیج، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ ٹیم کی قیادت جیکب بیتھل کریں گے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت پال رابرٹ سٹرلنگ کریں گے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 ستمبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز دی ولیج، ڈبلن میں ہی کھیلے جائیں گے۔