پاکستان کے 142 رنز ہدف دیا کے تعاقب میں افغان ٹیم 66 رنز پر ڈھیر ، محمد نواز کی ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں افغان ٹیم 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔قومی سپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، سہ ملکی ٹی 20 سیریزکا فائنل شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی اوپننگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور صاحبزادہ فرحان صفر کے سکور پر آ ئوٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں 49 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 17 رنز کی اننگز کھیل کر آ ئوٹ ہوئے۔ تیسرے آ ئوٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے ،پاکستان کی آدھی ٹیم 72 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔