عدالتوں میں ججز تقرری کا طریقہ کار آئین میں واضح،میرٹ سب کیلئے برابر
ججز بھرتی کیلئے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا:چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے اقلیتی کمیونٹی سے ججز لینے کیلئے پانچ فیصد کوٹے کی درخواست مسترد کر دی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے،عدلیہ کی ملازمت کوئی روایتی ملازمت نہیں، یہ دیگر ملازمتوں سے مختلف ہے،دیگر سروسز کے ملازمین کو آئینی اور عملی طور پر عدلیہ کے ملازمین کے مساوی نہیں سمجھا جا سکتا،درخواست گزار نے ججوں کے کوٹے کے لئے سپریم کورٹ کے کیس کا حوالہ دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ججوں کی تقرری کے لئے میرٹ سب کیلئے برابر ہے،عدلیہ میں ججوں کی بھرتی کیلئے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا۔