لاہور(آئی این پی )اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے چودھری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔دوران سماعت سابق وزیراعلی پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا