کینال روڈ: گلاب کے 2لاکھ پودے لگا دئیے گئے

پی ایچ اینے سب سے بڑی سگنل فری شاہراہ کو ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک رنگ برنگے پھولوں سے سجا دیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ کے وڑن کے مطابق لاہور کو دوبارہ سٹی آف گارڈنز بنانے کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا عملی اقدام،کینال روڈ پر دو لاکھ سے زائد گلاب کے پودے لگا دیئے ۔ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک پھیلی کینال روڈ کی گرین بیلٹس پرسرخ، گلابی، سفید اور پیلے پھولوں کی بہار نے شہر کو نیا روپ دیدیا۔پی ایچ اے کے عملے نے لاہور کی سب سے بڑی سگنل فری شاہراہ کوحسین ترین روڈ بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔ہر سمت خوشبوو?ں کے جھونکے، رنگوں کی بہار اور قدرتی خوبصورتی کا امتزاج ،کینال روڈ کو لاہور کا نیا لینڈ مارک بنا رہا ہے۔پی ایچ اے کے مطابق گلاب کے یہ پودے فضائی آلودگی میں کمی اورفضا کو شفاف بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔شہر کی آلودہ فضا میں تازگی اور خوشبو شامل کرنے کا یہ منفرد اقدام ،ماحولیاتی بہتری کی جانب مو?ثر پیشرفت ہے۔ماضی میں باغوں کے شہر کے طور پر پہچانے جانے والا لاہوراب ایک بار پھر اپنی خوشبو اور رنگوں سے مہکنے لگا ہے۔ پی ایچ اے نے نہر میں موجود کشتیوں کو بھی خوبصورت گلابوں سے سجا دیا ہے ،یہ رنگین کشتیاں لاہور کی اکلوتی نہر کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا یہ ویڑن صرف گلاب لگانے کا نہیں بلکہ لاہور کودوبارہ سرسبز، خوشبودار اور صحتمند بنانے کا ہے۔کینال روڈ پر گلابوں کا یہ حسین منظرنا صرف شہر کو مہکا رہا ہے بلکہ لاہور کی پہچان کو بھی بحال کر رہا ہے۔