روڈا کے 9جنگلات میں مزیدمقامی درخت لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی
لاہور ( کرائم رپورٹر ) جنگلات کے عالمی دن پرماحول دوست راوی شہر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا،روڈا کے 9جنگلات میں مزیدمقامی درخت لگانے کی مکمل حکمت عملی تیار، صرف چہار باغ اراضی پرہزاروں پودے لگا دئییگئے۔ تفصیل کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاقہ میں دریائے راوی کے ساتھ 6ہزار ایکڑ پر قدرتی ذخیرہ کرول گھاٹی، رکھ جھو ک،شاہدرہ،کامران بارہ دری،انو بھٹی،کٹار بندخاص وشمالی،سدھناوالی،کروتانہ اور فیض پور جنگل کاوجود ہے جس کوبڑھوتری دینے کیلئے روڈا انتظامیہ نے باقاعدہ پلاننگ کی۔ اس حوالے سے رکھ جھو ک کے 3ہزار ایکڑ پر مرحلہ وار شجرکاری کا کام کیا جار ہا ہے جس میں پہلے مرحلہ پر درجنوں ایکڑ رقبہ پر 20ہزارسے زائدپودے لگائے گئے جبکہ بعد ازاں سینکڑوں ایکڑ پر1لاکھ سے زائد شجر لگے۔