سندھ بھر میں وکلا کی ہڑتال،عدالتی کارروائیوں کا جزوی بائیکاٹ

کراچی(آئی این پی )یوٹیوبررجب بٹ پر تشدد کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے معاملے پر کراچی سمیت سندھ بھر میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی  گئی ۔سٹی کورٹ میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ وکلا کی طرف سے مقدمہ درج ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔دوسری جانب سندھ بار کونسل نے بھی بدھ کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ کے وکیل کی جانب سے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے خلاف مقدمے کے اندراج کے کچھ اور مقاصد ہیں۔جاری اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ آئی جی سندھ پولیس فوری طور پر رجب بٹ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کریں اور وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ملیر بار ایسوسی ایشن نے بھی وکلا کے خلاف مقدمے کے اندراج کی مذمت کی اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا