اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) صدر ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گرین ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت محمد یونس ضیاء کے نام سے ہوئی ہے ملزم کے قبضہ سے ایم-16، دو پمپ ایکشن، پانچ کلاشنکوف، بارہ پستول، سترہ میگزین اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی صدر نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن میاں خرم اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ایس پی صدر نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔