مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کی ،گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت، پیوندکاری نیٹ ورک بے نقاب، رقم بھی برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملتان روڈ وزیر پیلس کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ایس پی صدر کے مطابق گرفتار افراد میں سرغنہ قاسم، فیاض، مقصود، ریاض، اقبال اور مرید حسن شامل ہیں جو گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور غیر مجاز پیوندکاری میں ملوث تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور روابط کی بھی چھان بین جاری ہے تاکہ پورے گروہ کو بے نقاب کیا جا سکے۔