جوہر ٹاؤن آفس سے فائلیں چوری ہونے کا خدشہ ،شواہد اکٹھے کرلئے :ای ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز دفتر جوہر ٹاؤن میں چوری دوسری کی واردات نے سکیورٹی پر سوال اٹھا دیئے۔ چور سرکاری دفتر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے۔ ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز آفس سے فائلیں چوری کرنے کا خدشہ ہے۔15کال پر مقامی تھانہ کی پولیس اور فرانزک ٹیم جاے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ای ٹی او معین شاہ کے مطابق شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں، آفس میں گاڑیوں کی فائلیں بکھری پڑی ہیں ،گاڑیوں کے مالکان آنے پر پتا چلے گا کون کون سی فائلیں غائب ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر انکوائری بھی چل رہی ہے۔