محراب پور(خصوصی رپورٹ)نوشہرو فیروز میں درس تھانے کی حدود میں رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بیہن کے گھر دھیرن ہائوس میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جہاں دیوار توڑ کر نقاب پوش گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور قیمتی گھریلو سامان لوٹ کر گھر میں کھڑی ویگو گاڑی میں فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے دستانے بھی پہنے ہوئے تھے تاہم ویگو گاڑی درس تھانے کی حدود میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، ذوالفقار بیہن کے مطابق ڈاکوئوں نے رات ڈھائی سے 5 بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکوئوں کے ساتھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈکیتی کی واردات ہے،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ واردات کے وقت پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بیہن گھر میں موجود نہیں تھے۔