لاہور(کرائم رپورٹر)فیروز والا میں راہ چلتی خاتون سکول ٹیچر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اورمقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم نے سڑک پر چلتی نقاب پوش خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حرکت کی اور فرار ہو گیا تھا۔چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ خاتون ٹیچر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔