بگ باس میں انصاف سے انکار، مقبولیت میں کمی کا خدشہ

بگ باس میں انصاف سے انکار، مقبولیت میں کمی کا خدشہ

بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں جاری ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ حالیہ ہفتوں میں تنازعات اور الزامات کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جس کے سبب اس کی مقبولیت میں کمی آتی جا رہی ہے۔

اس ہفتے کے مقابلے میں، شو سے جس مہمان کو رخصت کیا گیا، اس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے بگ باس انتظامیہ پر ناانصافی اور جانب داری کا الزام عائد کیا ہے۔ خاص طور پر، مقابلہ حسن جیتنے والی نیہال اور ایم ٹی وی روڈیز میں مقبولیت حاصل کرنے والے بصیر علی کو مقابلے سے باہر کیا گیا، جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ شو کی انتظامیہ اپنی پسند کے امیدوار کو جتانا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ بصیر علی شو کے شروع سے ہی ٹاپ فائیو فائنلسٹ میں شامل تھے اور ان کا کھیل دیگر شرکاء سے زیادہ دلچسپ اور جاندار تھا۔ لیکن، ان کے مقابلے میں چند دیگر گھر والوں کو کمزور اور غیر دلچسپ قرار دیا گیا، پھر بھی ان کا مقابلہ بہتر تھا، مگر ووٹنگ کے ذریعے انہیں نکال دیا گیا۔

گھر کے دیگر ممبرز اور یہاں تک کہ فرحانہ بھٹ نے بھی اس بے انصافی کا ذکر کیا اور کہا کہ عوام کے ووٹ سے پہلے بگ باس انتظامیہ کا فیصلہ اہم ہے۔ اس صورتحال کے باعث، شو کی مقبولیت میں کمی آتی جا رہی ہے، اور صارفین کی دلچسپی بھی کم ہو رہی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بگ باس پر اسکرپٹڈ ہونے کے الزامات بھی لگ چکے ہیں، لیکن حالیہ واقعات نے صارفین کو مزید مایوس اور بددل کر دیا ہے۔