بھارتی ریاست کرناٹکا میں ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ بند

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ بند

کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر اچانک بند کر دیا گیا ہے۔

 کرناٹک سٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ نے شو کے سٹوڈیو کو سیل کر کے تمام شرکاء کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔بورڈ کے مطابق سٹوڈیو ضروری اجازت نامے کے بغیر کام کر رہا تھا اور کئی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ گندہ پانی براہِ راست خارج کیا جا رہا تھا، سیوریج پلانٹ کام نہیں کر رہا تھا، کچرا صحیح طریقے سے نہیں سنبھالا جا رہا تھا اور ڈیزل جنریٹر مسلسل چل رہے تھے، جس سے ماحول میں آلودگی پھیل رہی تھی۔ریاستی وزیر ماحولیات و جنگلات نے تصدیق کی کہ سٹوڈیو کو متعدد نوٹس بھیجے گئے مگر انتظامیہ نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔ تقریباً سات سو افراد پر مشتمل عملہ اب اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر گھر جانا پڑا ہے۔شو کے شائقین مایوس ہیں اور سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ منتظمین عدالت سے رجوع کرنے کے مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔