بھارت میں مقبول ریئلٹی شو "بگ باس 19" کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی میزبانی سلمان خان کر رہے ہیں۔
اس سال کا سیزن سیاسی تھیم "گھر والوں کی سرکار" کے تحت پیش کیا جا رہا ہے، جہاں شرکا کو فیصلے کرنے کے زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں جبکہ ووٹنگ ناظرین کے پاس رہے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ بگ باس سیزن پہلے او ٹی ٹی پر نشر ہوا، اس کے بعد ٹی وی پر آئے گا، یوں 18 سالہ روایت ٹوٹ گئی۔ 15 ہفتوں تک سلمان خان شو کی میزبانی کریں گے، بعد ازاں دیگر مہمان میزبان ذمہ داری سنبھالیں گے۔گھر کے مہمانوں میں اداکارہ اشنور کور، ذیشان قادری، تانیا متل، نغمہ میراجکر، نیہال چداسما، بصیر علی بوب، ابھیشیک بجاج، گورو کھنہ، پولینڈ سے تعلق رکھنے والی نتالیا اینجل، اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے، فرحانہ بھٹ، نیلم گری، کونیکا سدآنند، مریدل اور گلوکار امل ملک شامل ہیں۔
پہلے ہی دو شرکا کے نام ظاہر ہو چکے تھے، جن میں یوٹیوبر مریدل اور اداکارہ شہناز گل کے بھائی شہباز شامل تھے، لیکن عوام کی ووٹنگ میں شہباز داخل نہیں ہو سکے۔افواہوں کے مطابق، ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ "انڈر ٹیکر" اور باکسنگ کے مائیک ٹائسن بھی وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر شو میں حصہ لے سکتے ہیں۔