رابن ڈین ہولم نے شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز ایلون مسک کے لیے مجوزہ ایک ٹریلین ڈالر کے پے پیکیج کو منظوری نہیں دیتے، تو وہ ممکنہ طور پر کمپنی کی سی ای او شپ چھوڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پیکیج مسک کو کم از کم ساڑھے سات سال تک کمپنی کی قیادت جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے، کیونکہ ان کا کردار ٹیسلا کی کامیابی میں انتہائی اہم ہے۔ مسک کی قیادت میں کمپنی مصنوعی ذہانت اور خودکار ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پیکیج میں 12 حصوں پر مشتمل اسٹاک آپشنز شامل ہیں، جن کا انحصار کمپنی کے مختلف اہداف جیسے 8.5 ٹریلین ڈالر مارکیٹ ویلیو اور خودکار گاڑیوں اور روبوٹکس میں ترقی پر ہے۔ ہولڈرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پیکیج کو منظور کریں اور طویل عرصے سے مسک کے ساتھ کام کرنے والے تین ڈائریکٹرز کو دوبارہ منتخب کریں۔ یاد رہے کہ 2018 میں ڈیلاویئر کی عدالت نے مسک کے پے پیکیج کو غیر قانونی قرار دیا تھا، کیونکہ یہ غیر آزاد ڈائریکٹرز کے ذریعے طے کیا گیا تھا۔