ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی، مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی، مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک تاریخ کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر (ٹریلین) سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگ میل بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی ریکارڈ مالیت میں اضافے کے بعد سامنے آیا، جس نے حالیہ آئی پی او میں تقریباً 75 ارب ڈالر کی سطح عبور کی۔رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کی مجموعی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد ایلون مسک کے حصص کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق ایلون مسک کی دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں بلکہ ان کے دیگر بڑے اثاثوں میں ٹیسلا، نیورلنک، اور بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دولت زیادہ تر "پیپر ویلتھ" ہے، یعنی اس کا انحصار کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو پر ہے، اور حصص کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ان کی مجموعی دولت کو براہ راست متاثر کر سکتا ہے۔