راکھی ساونت کا سلمان خان کا دفاع، ابھینو کشیپ کو دھمکی

راکھی ساونت کا سلمان خان کا دفاع، ابھینو کشیپ کو دھمکی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اور متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے سپر اسٹار سلمان خان کا دفاع کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور ان کے خلاف ابھینو کشیپ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے نہ لینے کا مشورہ دیا۔راکھی ساونت نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں کہا کہ ابھینو کشیپ جھوٹا ہے اور اس سے سختی سے خبردار کیا کہ اگر وہ انہیں دوبارہ ملا تو وہ اسے انڈے ماریں گی اور چپل سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ابھینو کشیپ کو پہلے سے نہیں جانتی تھیں اور انہیں صرف ایک موقع پر فلم ’’دبنگ‘‘ کی ہدایتکاری کا موقع ملا تھا۔اس کے علاوہ، راکھی نے سلمان خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مشکل میں تھیں، تب سلمان نے انہیں بگ باس میں کام دلوایا اور ان کی والدہ کے کینسر کے علاج میں مالی مدد بھی فراہم کی۔ انہوں نے اس شخص کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو مسلسل سلمان خان کے خلاف باتیں کر رہا ہے اور اسے ’’گنجا‘‘ کہا، کیونکہ اس کا نام لینے سے ان کا غصہ بڑھ جاتا ہے۔راکھی ساونت نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ سلمان خان کو اپنا قریبی دوست سمجھتی ہیں اور ان کی عزت کرتی ہیں، اور ان کے خلاف جاری تنقید کو برداشت نہیں کرتیں۔