آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے، تاہم نئے قائد ایوان کے لیے حتمی نام سامنے نہیں آیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنے امیدوار کو سامنے لائے گی، اور مسلم لیگ ن کے ارکان مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن اپوزیشن میں چلی جائے گی۔پی ٹی آئی کے چار ارکان اپوزیشن میں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں، جس سے پیپلز پارٹی کے پاس اب 27 ارکان موجود ہیں۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے سادہ اکثریت 27 ووٹ درکار ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس 9 اور انوارالحق کے کیمپ کے ارکان کی تعداد 10 ہے، جب کہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست ہے۔انوارالحق بھی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، اور آئندہ چند گھنٹے سیاست میں اہم ہو سکتے ہیں۔