وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی پیش رفت میں تاخیر جاری ہے۔
آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جائے گی کیونکہ پیپلز پارٹی نے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک سے شامل ہونے والے بعض اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں اور انہوں نے جلد بازی میں شمولیت کو مشکل قرار دیا ہے۔ اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں گے، کارکنوں کو کیا جواب دیں گے، اور ووٹرز سوال کریں گے تو کیا جواب دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کشمیر ہاؤس میں موجود ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری ہی حتمی فیصلہ کریں گے کہ تحریک عدم اعتماد کب پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، اگلے 3 سے 4 روز کے دوران تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔