ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت ملکوں سے طاقت کے بل پر غزہ میں امن قائم کرنے کا کہا گیا تو وہ منع کر دیں گے
عمان(آئی این پی )اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت ملکوں سے طاقت کے بل پر غزہ میں امن قائم کرنے کا کہا گیا تو وہ منع کر دیں گے۔ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے تحت امریکہ اپنے عرب اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں فوری طور پر تعیناتی کے لیے ایک عارضی انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس( آئی ایس ایف) تیار کرے گا