فیلڈ مارشل کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ سے ملاقات‘دفاعی تعاون بڑھانے کافیصلہ

فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے  پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا
 شاہ عبداللہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کاوشوں کو سراہا،  دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش 
راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور اردن نے فوجی و دفاعی شعبوںمیں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اورشاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔فیلڈ مارشل نے  پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی، اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسن بن عبداللہ دوئم بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کہا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کاوشوں کو سراہا، شاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا