قاہرہ(آئی این پی )مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے۔مصر کے صدارتی دفتر کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنما فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوئے۔مصر کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر ہونی چاہیے