نیویارک(آئی این پی )امریکی ہریکین سینٹر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری طوفان میلیسا تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جاری پیغام میں امریکی ہریکین سینٹر نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ طوفان میلیسا سے شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے، سمندری طوفان کیٹیگری 4 میں داخل ہوچکا اور اس وقت کیوبا سے امریکہ کی جانب رخ اختیار کر گیا ہے۔اس سے قبل بھی یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر نے طوفان کے خطرناک صورت اختیار کرنے سے متعلق وارننگ جاری کی تھی، اس کے علاوہ طوفان کے باعث ڈومینکن ری پبلک میں بارشوں سے ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی جبکہ کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دئیے گئے۔ان خلاف ورزیوں میں تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں سے محرومی، جسمانی تلاشی کے بہانے جنسی ہراسانی، اور نفسیاتی اذیت شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین قیدیوں کو ریپ کی دھمکیوں، ذلت آمیز سلوک اور مار پیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔