اسلام آ باد(آن لائن )جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے لیے عدالت نے وزارتِ قانون کو دوبارہ خط لکھ دیاہے اور سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔خط میں بانی پی ٹی آئی کی اگلی تاریخ سماعت پر پیشی کوممکن بنانے کہاگیاہے۔عدالت کی جانب سے لکھاجانے والایہ دوسراخط ہے ،پہلے خط کاتاحال جواب موصول نہیں ہوسکا ہے۔