اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا اور سرگرمیاں بحال ہو گئیں،ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ؤؤدوسری جانب وکلا برادری نے سانحے کے خلاف 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے جس کے تحت جمعرات کو ہڑتال کی گئی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا