20اکتوبر سے دھواں پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف آپریشن

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نازیہ زیب علی نے اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاک ای پی اے کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر ایک جامع حکمت عملی پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔ سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی سمیت ماحولیاتی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سموگ میں کمی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر، اینٹوں کے بھٹوں سمیت شہر میں انڈسٹریز کے حوالے سے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔