پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی پروگرام کا آغاز

 پاکستان روشن مستقبل کی جانب گامزن ،ٹیکنالوجی ہرشہری کو بااختیار بنائیگی : شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (آئی این پی )وزارت آئی ٹی کے اشتراک سے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی پروگرام کا آغاز ہو گیا۔میٹا اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقادکیا گیا،وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے خطاب  میں کہا وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت پاکستان روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے،ٹیکنالوجی ہرشہری کو بااختیار بنائیگی ۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہامیٹامصنوعی ذہانت کی تعلیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو حکومت اور تعلیمی اداروں میں فروغ دے رہا ہے،میٹا کیساتھ ہماری شراکت داری اسی عزم کی عکاسی کرتی ہے،میٹا اے آئی میں اردو زبان کی شمولیت ایک سنگ میل ہے۔تقریب کیدوران میٹا اے آئی نے اپنے پلیٹ فارم میں اردو زبان کے اضافے کا بھی اعلان کر دیا،پاکستانی صارفین اب میٹا اے آئی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔