دبئی کے سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم لازمی قرار

ضروری ہیبچوں کو اس وقت کیلئے تیار کریں جو ہمارے وقت سے بالکل مختلف ہوگا:شیخ محمد بن راشد
 ابوظہبی(آئی این پی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ یو اے ای کابینہ نے کیا جس کا اعلان نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اس وقت کے لیے تیار کریں جو ہمارے وقت سے بالکل مختلف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یو اے ای کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی وژن کا حصہ ہے