متحدہ عرب امارات اور گوگل کا مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ کے لیے سٹریٹجک اشتراک

    دبئی(یواین پی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گوگل کے ساتھ ایک اسٹریٹجک اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی طلبا کو گوگل جیمِنی کے پرو پلان کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن فراہم کی جائے گی۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبا کو مصنوعی ذہانت کے جدید ترین ٹولز اور فیچرز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،