اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز سالک حسین نیعمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے اہم ملاقات کی ہے جس دوران پاکستان سے عمان میں پاکستانیوں کو مزید ویزوں کے اجرا پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر سالک حسین کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عمان نے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں تعاون کی یقین دھانی کرائی، گلف اور یورپی ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل رہے ہیں ، کویت ، قطر، سعودی عرب کے کے بعد اومان میں پاکستانی ہنرمندوں کی ڈیمانڈ بڑی کامیابی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات ہیں، پاکستانی اومان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔