کراچی (آئی این پی )کراچی چڑیا گھر میں قید نایاب مادہ بھورا ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کراچی چڑیا گھر کی مادہ بھورا ریچھ رانو کو اسلام آباد میں موجود وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ(آئی ڈبلیو ایم بی) کے ری ہیب سینٹر منتقل کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے حال ہی میں رانو کو آئی ڈبلیو ایم بی کے ری ہیب سینٹر منتقل کرنے اور اس مقصدکیلئے 25 لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں مادہ بھورا ریچھ رانو کو ری ہیب سینٹر منتقل کیا جائے گا، جب کہ دوسرے مرحلے میں اسے اس کے قدرتی علاقے گلگت بلتستان لے جایا جائے گا